جاپان کاامریکہ سے 42بی ایف 35لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ 

  جاپان کاامریکہ سے 42بی ایف 35لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی وزارت دفاع نے امریکا سے ریڈار پر نظر نہ آنے والے 42 جدید ترین لڑاکا طیارے   بی ایف 35   خریدنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ طیارے لاک ہِیڈ مارٹِن کمپنی کے تیار کردہ  ہیں اور جاپان   42 لڑاکا طیارے خریدے  گا, طیارے کی قیمت تقریباً 13 کروڑ ڈالر ہے۔ وزارت نے بتایا کہ یہ طیارہ پرواز کی اعلیٰ کارکردگی سمیت، تمام ضروری صلاحیتوں کا حامل ہے۔وزارت کا منصوبہ ہے کہ بحری سیلف ڈیفنس فورس کے جنگی جہاز اِزْومو کو بہتر بنا کر اسے F-35B لڑاکا طیاروں کی تعیناتی والے طیارہ بردار جہاز میں تبدیل کیا جائے۔
حکومت جاپان نے اپنے تازہ ترین دفاعی رہنما خطوط اور وسط مدتی دفاعی پروگرام میں ایسے جنگی طیاروں کی تعیناتی کے بارے میں بتایا تھا جو کم فاصلے سے اڑان بھرنے اور عمودی طور پر اتر سکنے کی صلاحیت کے حامل ہوں۔

مزید :

عالمی منظر -