شان مارش پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی آؤٹ

شان مارش پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملبورن(اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ شان مارش باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، ٹاپ آرڈر بلے باز شان مارش کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلی ٹوٹ گئی تھی، کرکٹ آسٹریلیا ٹیم پرفارمنس چیف پیٹ ہاورڈ نے کہا ہے کہ شان مارش مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔
اور وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔