عارف والا ، تین طلبہ نہر میں گرے نہیں بلکہ انہیں ڈبویا گیا  ،تفتیش میں انکشاف 

  عارف والا ، تین طلبہ نہر میں گرے نہیں بلکہ انہیں ڈبویا گیا  ،تفتیش میں ...
  عارف والا ، تین طلبہ نہر میں گرے نہیں بلکہ انہیں ڈبویا گیا  ،تفتیش میں انکشاف 
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (آئی این پی) پنجاب کے علاقے عارف والا میں تین طلبہ نہر میں گرے نہیں، انہیں ڈبویا گیا تھا، واقعہ کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل ساتھی طالب علموں سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان نے تینوں کو قتل کر دیا۔ پاکپتن روڈ پر نواحی گائوں 53 ایس پی کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار تین طالب علم پاکپتن کینال میں جا گرے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے طلبہ کے موٹر سائیکل سمیت نہر میں گرنے کا ڈرامہ رچایا ، نہر سے لاشوں کی تلاش جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی لاش نہیں ملی۔