تمام تھانہ جات کواپنے علاقوں کی آغاز اوراختتامی حدود میں بورڈوں کی تنصیب کے احکامات جاری

تمام تھانہ جات کواپنے علاقوں کی آغاز اوراختتامی حدود میں بورڈوں کی تنصیب کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاورنے تھانہ جات میں حدودات کے تنازعہ کے باعث ایف آئی آر اندراج میں پولیس کی جانب سے لیت ولعل سے کام لینے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تھانہ جات کواپنے علاقوں کی آغاز اوراختتامی حدود میں بورڈوں کی تنصیب کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد تھانہ جات کی حدود میں بورڈوں کی تنصیب کا عمل شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اخبارات میں پشاورکے تھانہ جات میں حدودات کے تنازعہ کی وجہ سے پولیس کی جا نب سے رپورٹ درج کرنے سے انکار اوردرخواست گزار کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرنے کی خبروں کی اشاعت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاورعباس مجید خان مروت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام تھانہ جات کو اپنے اپنے تھانوں کے آغاز حدود اوراختتام حدود پر بورڈ نصب کرنے کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد متعدد تھانہ جات کی حدود میں بورڈوں کی تنصیب پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت نے کہا کہ تھانہ جات میں حدود ات کی نشاندہی کیلئے بورڈوں کی تنصیب سے عوام کو کسی قسم کی رپورٹ کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانہ سے رابطہ کرنے میں آسانی ہوگی اورانہیں رپورٹ درج کرانے کیلئے غیر متعلقہ تھانوں کے چکر نہیں لگانا پڑینگے تمام بورڈوں پر مقامی پولیس افسران ایس ایچ اووز اورتھانہ کے نمبرات بھی درج ہونگے جس سے عوام کو فوری انصاف کی یقین دہانی ممکن ہوگی ۔ ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اووز اورمحررسٹاف کو بھی سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس کے باوجود بھی اگر آئندہ کسی رپورٹ کے اندراج میں حدودات کاتنازعہ پیدا کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ او ا ورمحررسٹاف پر ہوگی اوران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔