ملٹی نیشنل کمپنیوں نے سپلائی روکدی ، قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان

ملٹی نیشنل کمپنیوں نے سپلائی روکدی ، قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان
ملٹی نیشنل کمپنیوں نے سپلائی روکدی ، قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جی ایس ٹی میں اضافے اور کنزیومر آئٹمز پر ٹیکس بڑھنے سے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی فراہمی روکدی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پروڈکٹس کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ بجٹ 2013-14ءمیں حکومت نے ایک فیصد جی ایس ٹی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو فیصد کنزیومر آٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی تھی اور بعض مقامات پر لاگو بھی ہوگیاتھا۔ بجٹ کے بعد بدھ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنی پراڈکٹس مارکیٹ میں لانابند کردی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں روزمرہ اشیاءکی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق مارکیٹ میں سپلائی کم ہوتو طلب بڑھنے پر قیمتوں میں اضافہ ہوجاتاہے اور ابھی بھی مصنوعی قلت پیدا ہونے کے بعد روزمرہ اشیاءکی قیمت بڑھنے کا امکان ہے جس سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھاری مقدار میں منافع کا امکان ہے ۔

مزید :

بجٹ ۲۰۱۳ -