مانسہرہ :10 سالہ بچے سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ جاری، دردناک انکشافات جان کرہر پاکستانی دکھی ہوجائے گا

مانسہرہ :10 سالہ بچے سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ جاری، دردناک انکشافات جان کرہر ...
مانسہرہ :10 سالہ بچے سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ جاری، دردناک انکشافات جان کرہر پاکستانی دکھی ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مانسہرہ میں معصوم بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے استاد کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔پولیس نے ملزم کے بھائی سمیت چار رشتہ داروں کو اٹھالیا۔جبکہ میڈیکل رپورٹ پڑھ کر پڑھ کر کلیجہ منہ کو آتاہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد استاد کے ہاتھوں پامال ہونے والے معصوم پھول بچے کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی ۔اے آروائی نیوز کے مطابق میڈیکل رپورٹ میںبچے سے زیادتی کی تصدیق کردی گئی ہے۔بچے کے سر میں زخم اور درد زیادہ ہے۔ دائیں اور بائیں ہاتھ پر بھی زخم کے نشان ہیں۔رپورٹ کے مطابق بچے کی آنکھوں میں سوجن اورخون کے نشانات ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مرکزی ملزم شمس الدین کے بھائی سمیت چار رشتہ داروں کوگرفتار کرلیاگیاہے۔
واضح رہے کہ مانسہرہ میں دس سالہ معصوم بچہ مدرسے میں استاد کی درندگی کا نشانہ بنتارہا۔اطلاعات کے مطابق بچے کے ساتھ تقریباً 100مرتبہ بدفعلی کی گئی،اس دوران تشدد بھی کیا جاتا رہا۔بار بار تشد د کی وجہ سے بچے کی آنکھوں سے آنسووں کے بعد خون بہنا شروع ہوگیا۔اس وقت بچہ ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج ہے۔جبکہ مدرسہ کو سیل کردیا گیاہے۔