مال روڈکاعظیم الشان دھرنا حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم تھا، خرم نواز

مال روڈکاعظیم الشان دھرنا حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم تھا، خرم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے رانا ثناء اللہ کی سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری پر تنقید کو چور مچائے شور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام تراشی وہ شخص کررہا ہے جس کے اپنے آقاؤں کے نام آف شور کمپنیاں بنانے کی فہرستوں میں شامل ہیں اور اس بدعنوان حکمران خاندان کی بدعنوانی کے اشتہار پوری دنیا میں شائع ہورہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی منہ چھپاتی پھرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2014 ء کے دھرنے کے دوران رانا ثناء اللہ اور ان کے آقاؤں نے ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب پولیس کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری کا کڑا احتساب کیا اور الٹا لٹکنے کے باوجود ایک پائی کی بدعنوانی ثابت نہ کر سکے اور نہ ہی کوئی ایک لائن کا اعتراض سامنے لا سکے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا ماضی ،حال کھلی کتاب کی طرح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے نام لاہور میں صرف ایک جائیداد ہے وہ ان کا رہائشی ایک کنال کا گھر ہے جہاں 3فیملیز رہائش پذیر ہیں،اس کے علاوہ پوری دنیا میں ان کے نام ایک انچ زمین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ کا عظیم الشان دھرنا ماڈل ٹاؤن کے قاتل حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم تھا۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون، قاتلوں کا پیچھا کرتا رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -