این اے 1چترال سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد،این اے 247 میں طلب

این اے 1چترال سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد،این اے 247 میں طلب
این اے 1چترال سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد،این اے 247 میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے این اے ایک چترال سے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئے گئے جبکہ این اے 247 میں آر او نے سابق صدر کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے این اے 1 چترال کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس کو ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا جبکہ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے کاغذات نامزدگی این اے 1 کیلئے منظور کرلیے گئے ہیں۔
دوسری طرف کراچی کے حلقہ این اے 247 میں پرویزمشرف کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے پیش نہیں ہوئے، آر او نے سابق صدرپرویز مشرف اوران کے وکیل کو طلب کر لیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز مشرف نااہل ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس بار کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہتے تھے مگر راہ میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے، پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا جاتا ہے تاہم پرویز مشرف انتخابات سے قبل ملک واپس آسکتے ہیں۔