ایمنڈ نے خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے سزا دینےکا مطالبہ کر دیا

ایمنڈ نے خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے سزا دینےکا ...
ایمنڈ نے خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے سزا دینےکا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 خیبر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے خیبر میں صحافی کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔صحافیوں پر تشدد، اغواء، دھمکیاں معمول بن چکی ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں اس قسم کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔ایمنڈ نے خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں صحافی خلیل جبران گھر جارہے تھے کہ گھر کے قریب ان کی کار خراب ہوئی، اس موقع پر خلیل جبران کو نامعلوم افراد نے کار سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔