پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے گھر اور ڈیرے کا گھیراؤ کرلیا
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما عثمان ڈار کے گھر اور ڈیرے کا گھیراؤ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ریحانہ ڈارکی ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس اور عثمان ڈار کے گھر کو پولیس نے گھیر لیا ہے ،پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس کو سیل کر دیا گیا ہے ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے جناح ہاؤس پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا تھا،گھر اور ڈیرے کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، ریحانہ ڈار کو کارکنان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے ورکر کنونشن رکھا تھا اس وقت بھی جناح ہاؤس سیل کیا گیا،آج عید ملن تقریب تھی پھر سیل کر دیا گیا،جناح ہاؤس کے ہر طرف پولیس تعینات ہے۔