ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل،نواز شریف خطاب کرینگے

ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل،نواز شریف خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی جماعت کو اعتماد میں لینے کیلئے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل (اتوار) کو پارٹی کے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے 1300 ارکان کو مدعو کیا گیا ہے۔بتایا گیاہے کہ جنرل کونسل کے اجلاس سے پارٹی قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پاکستان میں موجود مرکزی قیادت بھی شریک ہو گی۔
ن لیگ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -