حسن نواز نے کورٹ میں خود دیوالیہ ڈیکلئر کیا تھا،پرانی کہانی کو ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا ہے، وکلا

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی حکومت کی جانب ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جرمانے پر وکلا حسن نواز کا موقف بھی آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع وکلا حسن نواز کاکہنا ہے کہ حسن نواز نے کورٹ میں خود دیوالیہ ڈیکلئر کیا تھا،پرانی کہانی کو ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا ہے،وکلا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معاملہ 10سال پرانا ہے جب حسن نواز نے تمام ٹیکس جمع کر دیئے تھے،تقریباًچھ برس بعد ایچ ایم آر سی نے اس وقت کے ٹیکسز پر انکوائری شروع کی گئی،ایچ ایم آر سی کو قانونی طور پر انکوائری کرنی ہی نہیں چاہئے تھی۔