جاپانی نوجوان شہروں سے دور ملازمتوں کے خواہاں

جاپانی نوجوان شہروں سے دور ملازمتوں کے خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) روزگار کے بارے میں معلومات کی خدمات فراہم کرنے والی جاپانی کمپنی گاکْوجو نے کہا ہے کورونا وائرس کی جاری عالمی وباء کے خاتمے کے بعد شہروں میں مقیم جاپانی نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہری علاقوں سے دور ملازمت کرنے کی خواہاں ہے۔گاکْوجو کمپنی نے نئے روزگار کے متلاشی نوجوانوں سے سروے کے دوران پوچھا کہ یہ وبا انہیں کیسے متاثر کر رہی ہے۔ 24 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہنے والے اس آن لائن سروے میں تقریباً 360 افراد نے جواب دیا۔ ان میں سے 36 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ دیہی علاقوں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تعداد فروری میں کیے گئے سروے سے تقریباً 14 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی وجہ دریافت کرنے پر چند رائے دہندگان نے جواب دیا کہ اْنہوں نے گھر سے کام کرتے ہوئے یہ سمجھ لیا کہ کام کہیں سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ دیگر جواب دہندگان نے کہا کہ اْنہوں نے محسوس کیا کہ شہری علاقوں میں کام کرنا انتہائی پْرخطر ہے۔ تاہم دیگر نے کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانا چاہتے ہیں۔

 skr/mmk/hab 1050

مزید :

عالمی منظر -