سوئٹزرلینڈ کا ہمسایہ ممالک کیساتھ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ کا ہمسایہ ممالک کیساتھ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برن (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کی وفاقی کونسل نے جرمنی،فرانس اور آسٹریا سے ملحقہ اپنی سرحدوں کو 15 جون سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کورونا وباء پر قابو پانے کی غرض سے متعلقہ ممالک کے ساتھ اپنی سرحدیں 16 مارچ سے بند کر دی تھیں جو اب جلد ہی کھول دی جائیں گی۔ وزیر قانون اور امور ہجرت کارین کیلر سوٹلر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تینوں ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون کے وسط میں سرحدیں کھول دی جائیں البتہ ہمسایہ ملک اٹلی کے ساتھ سرحد کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں اس وباء سے اب تک 870 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -