سوڈان، کرفیو کی خلاف ورزی پر سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک

سوڈان، کرفیو کی خلاف ورزی پر سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خرطوم (اے پی پی) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی پر سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے 2 شہری ہلاک ہوگئے۔ سوڈانی افواج کے بریگیڈیئرعامرالحسن نے بیا ن میں کہا کہ فوجی چیک پوسٹ کی طرف آنے والے رکشے کو رکنے کے لیے کہا گیاپابندی نہ کرنے پر چیک پوسٹ پر تعینات ایک فوجی نے رکشے پر فائرنگ کی2 شہری زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔ سوڈانی فوج کے ترجمان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -