بلاول بھٹو کا 5دسمبرکا جلسہ ملکی سیاست کا رخ متعین کریگا،اشرفبھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر اور این اے129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاست کا رخ متعین کردے گا ۔وہ یوم تاسیس کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے حلقہ کے عوام سے گفتگو کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوام ناکام لیگ اور نااہل حکومت کے خا تمے کیلئے لو گ دعا ئیں کررہے ہیں کیونکہ (ن) لیگ اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے گئے کسی بھی وعدے کو مکمل نہیں کر سکی چھ ماہ میں لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کے دعویٰ کر نے والو ں نے ساڑھے چار سا ل میں عوام کو بجلی لو ڈ شیڈنگ کی صور ت میں جھٹکے لگائے اسی طرح عوام بھی انہیں 2018کے انتخا با ت میں جھٹکے لگا کر ان کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب کر دینگے۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بر سر اقتدار لا کر قوم کو ما یو س نہیں کر ے گی بلکہ ان کی امیدوں پر پورا اترے گی ( ن )لیگی حکومت کی کرپشن عیاں ہوں چکی ہے آئندہ انتخابات میں ن لیگ قصہ پارینہ بن جائے گی اور ہم وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح سے ناکام ہو گئی ہے ۔
اشرف بھٹی