انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر کو قید کی سزا سنا دی 

انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر کو قید کی سزا سنا دی 
انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر کو قید کی سزا سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کو قید کی سزا سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 16/19 اور 25/19 پر فیصلہ سناتے ہوئے حافظ سعید سمیت چار افراد کو 2 مقدمات میں قید کی سزائیں سنائیں۔حافظ محمد سعید، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس، دس سال کی سزا سنائی جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پروفیسر حافظ محمد سعید جولائی 2019ءسے گرفتار ہیں اور ان کیخلاف اب تک چار مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔ جماعت الدعوة کے رہنماو¿ں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں جن میں سے 24 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔حافظ سعید کو اس سے قبل رواں سال 12 فروری کو جج ارشد حسین بھٹہ نے ہی دو کیسز میں 11 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزید :

قومی -