وزیرداخلہ محسن نقوی کی  مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی  مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
وزیرداخلہ محسن نقوی کی  مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پرسربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔

اس موقع پر سربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔