پی ٹی آئی والے 5 اکتوبر کو اجازت سے ڈی چوک پہنچے تھے، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی نے سیاسی غلطی کی ہے، اس مس کال کا انہیں سیاسی طور پر نقصان ہوگا، پی ٹی آئی والے 5 اکتوبر کو اجازت سے ڈی چوک پہنچے تھے۔
آج نیوز کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ لاشیں گریں اور انہیں آگے رکھ کر فتنے کو پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح 5 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ لاؤ لشکر لائے تھے۔ کوشش ہے کہ اس بار یہ عمل نہ دہرایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار ان لوگوں کو روکنا کوئی مشکل نہیں ہوگا، 5 اکتوبر کو ڈی چوک پہنچے تھے تو اجازت سے پہنچے تھے اور آپ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق واپس چلے گئے تھے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک قومی اسمبلی کے حلقے سے انہیں 20 ہزار لوگ لانا ہوں گے۔