پیپلز پارٹی ہی ملک کی عوامی اور ملک گیر جماعت ہے، میاں ایوب

پیپلز پارٹی ہی ملک کی عوامی اور ملک گیر جماعت ہے، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ کراچی کے جلسے میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہہ دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی عوامی اور ملک گیر جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پسے اور غریبوں کو ان کے جائز حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے اور طاقت کا سر چشمہ عوام کو سمجھتی ہے۔

میاں محمد ایوب نے کہا کہ کراچی میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کرکے بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کے جلسوں کی یاد تازہ کردی ہے اس طرح کے لاکھوں لوگوں کی تعداد بھٹو اور بے نظیر شہید کے جلسوں میں ہوا کرتی تھی عوام نے بتایا ہے کہ پہلے بھی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ تھی اور اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی عوام کی اصل جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے جو ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔