کرکٹر احمد شہزاد کا سانحہ پشاور کے باعث شادی سادگی سے کرنے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے سانحہ بڈھ بیر کی وجہ سے شادی سادگی سے کرنے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق احمد شہزاد نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی میں ایک روز ہی رہ گیا ورنہ شادی کچھ دنوں کیلئے موخر کر دیتا۔ احمد شہزاد کا کہناتھا کہ سانحہ بڈھ بیر پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔