اوپو کا ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم کی جیت پرتحائف کی مہم کا اعلان
لاہور،۔ سیلفی ایکسپرٹ اوپو (OPPO) نے ایک بار پھر اپنے آپ کو ایشیاء کپ 2018 میں شامل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں اوپو نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران تحائف کی مہم میں اپنی فلیگ شپ سیریز کا بالکل نیا اسمارٹ فون اوپو F9بطور تحفہ دیا جائے گا۔ ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم کے ہر میچ جیتنے کی خوشی منائی جائے گی۔ ایشیاء کپ 2018 متحدہ عرب امارات میں 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کے دو مقامات پر 12 میچز کھیلے جارہے ہیں ، جس کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ اس ٹرافی کو جیتنے کے لئے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں چھ ٹیموں کو دو گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر گروپ میں تین ٹیمیں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ایک ایک میچ کھیل رہی ہیں ۔ گروپ اے افغانستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا پر مشتمل ہے جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔ دو گروپس کی پہلی دو ٹیمیں سپر فور کھیلیں گی جن میں ہر ٹیم اس مرحلے پر باقی ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی۔ ایشیاء کپ کے دوران پاکستان کی جانب سے کوئی بھی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، مشہور بلے باز اور وکٹ کیپر سرفراز احمد خوش نصیبوں میں آٹو گراف شدہ اوپو F9اسمارٹ فون دیں گے۔ اس کا آغاز پاکستان و بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو میچ سے ہوگا۔ اس میں حصہ لینے والے افراد کو سوشل میڈیا پر اپنی حب الوطنی پر مبنی سیلفی تصاویر اپ لوڈ کرنی ہوگی اور اسکے کیپشن میں ہیش ٹیگ چیئر فار پاکستان (#CheerforPakistan) لکھنا ہوگا۔ اوپو کی ایف سیریز میں تازہ ترین اوپو F9اسمارٹ فون ہے۔ یہ 29 اگست کو پاکستان میں متعارف ہوا اور یکم ستمبر کو فرسٹ سیل سے اب تک عوام میں یہ بڑے پیمانے پر اپنی جگہ بناچکا ہے۔ مارکیٹ میں اس فون کی کامیابی کی وجہ اسکی VOOC فلیش چارج ٹیکنالوجی، غیرمعمولی بیرونی ڈیزائن اور نت نئی خصوصیات ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ چار سال کے لئے گلوبل پارٹنر اور پاکستان سپر لیگ کو اسپانسر کرنے والا پہلا بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈ اوپو اب پاکستان میں کرکٹ کے شعبہ میں ایک اور سنگ میل قائم کرنے جارہا ہے۔ اوپو نے جب سے پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کیا ہے، ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ اور ترقی دینے کے لئے فعال کردار ادا کررہا ہے۔ اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا، "اوپو کھیلوں کا بہت حامی ہے اور عالمی سطح پر وہ ہمیشہ کھیلوں و انٹرٹینمنٹ کے ساتھ وابستہ رہا ہے۔ ہم پاکستان میں کرکٹ کی لہر کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایشیاء کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم کی ہر جیت پر تحفہ دیا جائے۔ اوپو ایسے جذبے سے اپنے آپ کو منسلک رکھتا ہے جس میں لوگ اکھٹے ہوں جیسے اسمارٹ فون کے ساتھ یادگار لمحات محفوظ کرنے کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں۔ یہ مہم پاکستان میں اوپو کو مزید نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔" اوپو ایسے ماہر کو اچھے الفاظ میں یاد کرتا ہے جو سیلفی ایکسپرٹ اور کرکٹ ایکسپرٹ کی خصوصیات رکھتا ہو ۔ اس لئے اوپو کی طرح سرفراز احمد کرکٹ ایکسپرٹ ہیں اور کھیل میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا قابل ذکر انداز سے عروج اوپو کی کامیابی کی طرح ہے جس نے گزشتہ سالوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔