پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی صرف پاکستان کے مفاد میں ہو نگی، اعجاز جازی

پی ٹی آئی کی خارجہ پالیسی صرف پاکستان کے مفاد میں ہو نگی، اعجاز جازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی خارجہ پالیسی صرف پاکستان کے مفاد میں ہو گی۔ملکی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جو بھی ملک پاکستان کی بات کو تسلیم کرے گا ہم اسی کی بات کو تسلیم کرینگے۔پاکستان کی سر زمین کسی ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکہ اور بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے بھارتی کو اپنی روایتی روش ترک کرنا ہو گی۔آج یہاں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے اگر ماضی میں کسی بھی حکومت نے اپنے وسائل کو استعمال کیا ہوتا ہے تو آج ملک میں غربت اور مہنگائی کا یہ عالم نہ ہوتا ہے۔ہماری سب سے پہلی ترجیحی یہی ہے کہ اپنے وسائل کو براؤکار لایا جائے اور ان کی مدت سے ہی ملک چلایا جائے گا۔