ٹھیکیدار دانیوال ٹاؤن کی سڑک پر پتھر ڈال کر غائب ‘ ذمہ داروں کو نوٹس
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ٹھیکیدار سڑک پرپتھرڈال کرغائب ہوگیا۔اہل محلہ کی طرف سے ذمہ دارلوکل گورنمنٹ کے اوور سیر کو بارباردرخواستیں دینے کے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
باوجود بھی کام شروع نہ کیاگیا۔واقعات کے مطابق ایک سال قبل حیدرکالونی دانیوال ٹاؤن کی سڑک کی تعمیرکیلئے ٹھیکیدارظفرطورنے ٹھیکہ حاصل کیااورکام شروع کردیااورسڑک پر پتھر اور خاکہ ڈال کر غائب ہوگیااوراس کے غیرقانونی کاموں میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کااوورسیرطارق حبیب جوکہ طویل عرصہ سے وہاڑی میں تعینات ہے مبینہ طورپربرابرکاحصہ دارہے۔ سڑک تعمیرنہ ہونے کی وجہ سے اہل محلہ کو غیرتعمیرشدہ سڑک کی وجہ سے شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے سڑک پرڈالاگیاخاکہ سارادن ھواکے ذریعے اڑ کرگھروں کے اندر چلا جاتاہے جس کی وجہ سے گھروں میں خاکہ جمع ہوجاتاہے اس کے علاوہ اہل علاقہ میں سانس اورپھیپھڑوں کی بیماریوں کاباعث بھی بن رہاہے جس پروکیل سہیل احمدبھٹی نے ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ملتان کودرخواست دیتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ مذکورہ ٹھیکیدارمحکمہ لوکل گورنمنٹ کے اوورسیئرسے ملی بھگت کرکے سڑک تعمیرنہیں کررہادرخواست پرڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ملتان نے اوورسیئرطارق حبیب اورانجینئرراناعدیل کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے ذمہ داران کاتعین کرکے ایک ہفتہ کے اندررپورٹ طلب کرلی ہے۔