کامیسٹس یونیورسٹی کمپیوٹر سائنسز میں اپنی مثال آپ : ڈاکٹر خیر الزمان
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) کامسیسٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس گزشتہ 9سال سے جنوبی پنجاب کے طلباء وطالبات کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کرنے میں کوشاں ہے کامسیٹس یونیورسٹی کمپیوٹر سائنسز میں اپنا ثانی نہیں رکھتی لیکن وہاڑی کیمپس کمپیوٹر سانئسزکے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں بھی خطہ کے لوگوں کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کامسیٹس(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیرالزمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہاڑی کیمپس نہ صرف وہاڑی بلکہ جنوبی پنجاب کے طلباء وطالبات کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں گزشتہ 9 سال سے ایم ایس پروگرام میں وزیراعظم فیس ری انبرسمنٹ پروگرام کے تحت ہزاروں طلباء وطالبات کو فری تعلیم فراہم کی حکومتی پالیسی کے مطابق پروگرام ختم ہوچکا ہے لیکن ادارہ علاقہ کی پسماندگی اور بچوں کی قابلیت کے لحاظ سے 45 سے65 فیصد تک سکالرشپ فراہم کررہا ہے تقریبا 3ہزار کے قریب طلباء وطالبات ایم ایس, بی ایس اور ماسٹر پروگرامز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں 50 کے قریب پی ایچ ڈی اساتذہ ہیں ۔کیمپس میں اس وقت ایم اے انگلش,ایم ایس اکنامکس,ایم ایس ماحولیات,بی ایس میتھ,بی ایس انگلش,بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن,بی ایس اکاونٹنگ اینڈ فنانس,بی ایس کمپیوٹر سائنسز,بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ اور بی ایس ماحولیات کروائی جارہی ہے سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر نے اپنے دورہ کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں انجینئرنگ بلاک اور جدید سنٹرل لائبریری بنانے کا وعدہ کیا تھاجو وفا نہ ہوسکا اگر یہ سہولتیں کیمپس کو فراہم کردی جائیں تو اس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو اپنے علاقہ میں بہترین تعلیمی سہولیات میسر ہو سکتی ہیں جنوبی پنجاب میں غربت زیادہ ہیاگر وزیر اعظم فیس ری انبرسمنٹ پروگرام دوبارہ شروع ہوجائے تو اس سے غریب طلباء و طالبات کو کامسیٹس میں تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ہمارا کیمپس لڑکیوں اور لڑکوں کے ہاسٹلز اور میڈیکل کالج کے قیام کیلئے بھی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
ڈاکٹر خیر الزمان