پاکستان فٹبال فیڈریشن کاساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کپ میں جیتی ہوئی رقم ڈیمزفنڈمیں جمع کرانےکااعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار سے نائب صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن کی ملاقات ہوئی جس میں نائب صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کپ میں جیتی ہوئی رقم ڈیمزفنڈمیں جمع کرانےکااعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار سے ملاقات میں نائب صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈیمزفنڈ کیلئے 12 لاکھ کاچیک پیش کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھاشا اور دیامر ڈیم فنڈ میں ملک اور بیرون ملکوں سے لوگوں کا فنڈز جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت ساڑھے تین ارب سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے ۔