اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں پناہ گزینوں کوبچانے کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی رقم جاری

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں پناہ گزینوں کوبچانے کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی رقم ...
اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں پناہ گزینوں کوبچانے کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی رقم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (صباح نیوز)اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی امور نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی زندگی بچانے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی رقم صرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یواین مندوب جیمی میک گولڈریک نے ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہنگامی بنیادوں پر ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، غزہ کی پٹی میں 250 اہم منصوبوں جن میں بجلی، گیس، صحت، تعلیم، پانی، سیورج اور دیگر منصوبوں کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے،ایک ماہ کے لیے غزہ کے عوام کو 9 لاکھ 50 ہزار لٹر ایندھن فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہنگامی بنیادوں پر فوری امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امداد دینے والے ملکوں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں بالخصوص پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔