”بھارتی باؤلرز کی کارکردگی اچھی ہے لیکن۔۔۔“ شاہد آفریدی نے قومی بلے بازوں کی ناکامی کے باوجود ایسی بات کہہ دی کہ آپ کویقین نہیں آئے گا

”بھارتی باؤلرز کی کارکردگی اچھی ہے لیکن۔۔۔“ شاہد آفریدی نے قومی بلے بازوں ...
”بھارتی باؤلرز کی کارکردگی اچھی ہے لیکن۔۔۔“ شاہد آفریدی نے قومی بلے بازوں کی ناکامی کے باوجود ایسی بات کہہ دی کہ آپ کویقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کم سکور کے باوجود میچ سنسنی خیز ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی باﺅلرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بھارتی باﺅلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیٹنگ وکٹ پر قابل تعریف باﺅلنگ کی ہے۔ شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ میچ سنسنی خیز ہو گا کیونکہ ہمارے باﺅلرز بھی زبردست باﺅلنگ کرتے ہیں اور اب تمام ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیاءکپ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم 44 اوورز میں صرف 162 رنز بنا سکی۔

مزید :

کھیل -