مرغزار کالونی ملازمہ قتل کیس معمہ حل، قاتل مالکن اسکی بیٹی اور نند نکلیں
لاہور (کر ائم رپورٹر)چند روز قبل قتل ہونے والی کمسن گھریلو ملازمہ عظمیٰ کے قتل کا معمہ حل ہوگیا،قتل میں ملوث مالکن اس کی بیٹی اور نند کو پولیس نے ایک روز قبل حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقہ مرغزارکالونی میں چند روز قبل قتل ہونے والی ملازمہ عظمیٰ کے قتل میں ملوث مالکن نے بیٹی اور نندکے ساتھ مل کرمقتولہ کو موت کے گھاٹ اتارااورلاش گندے نالے میں پھینک دی۔