”پاکستان میں کسی کا کاروبار۔۔۔“فیصل واڈا نے ایسی بات کردی کہ جان کر نواز شریف اور آصف زرداری کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

”پاکستان میں کسی کا کاروبار۔۔۔“فیصل واڈا نے ایسی بات کردی کہ جان کر نواز ...
”پاکستان میں کسی کا کاروبار۔۔۔“فیصل واڈا نے ایسی بات کردی کہ جان کر نواز شریف اور آصف زرداری کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈانے کہاہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے کوئی کرپشن نہیں کی اور پھانسی کی سزا عمران خان کودے دینی چاہئے !پاکستان میں صرف نواز شریف اور آصف زرداری کا کاروبار چلتاہے ، باقی کسی کا کاروبا ر نہیں چلتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے کوئی کرپشن نہیں کی اور پھانسی کی سزا عمرا ن خان کودے دینی چاہئے ! انہوں نے کہا کہ ضمانت تو قتل اور زیادتی کے مقدمات میں بھی مل سکتی ہے ۔ اس کی قانون میں گنجائش موجود ہے ۔ قانون تو اندھا ہے اور اس میں اب ہم آنکھیں نہیں لگا سکتے ۔ انہوں نے جب نوازشریف کو جیل میں بھیجا گیا تو ہم نے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں اور اب ان کو چھوڑا گیا ہے تو ہم اب بھی یہ کہتے ہیں کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف نوازشریف اور آصف زرداری کا کاروبار ہی چلتاہے باقی کسی کا کاروبار نہیں چلتا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری میں چند فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے لوگوں کو برباد کردیاہے اور خود ارب پتی ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -