اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹادیں:والدہ نوازشریف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوا زشریف کے مریم اور صفدر کے ہمراہ جاتی عمرہ پہنچنے پر نواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے انہوں نے نواز شریف سے ملتے ہو ئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹادیں۔
جیونیوز کے مطابق نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے جاتی عمرہ پہنچنے پر نواز شریف کی والدہ نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے بابو ، اللہ کا شکر،اللہ میرے بچوں کو صحت،تندرستی کیساتھ لمبی زندگی عطافرمائے،اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹادیں۔