’ اس کی اور بھی ویڈیوز ہیں اور ۔۔۔ ‘ وی سی بنوں کی برطرفی کے بعد ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

’ اس کی اور بھی ویڈیوز ہیں اور ۔۔۔ ‘ وی سی بنوں کی برطرفی کے بعد ڈائریکٹر ...
’ اس کی اور بھی ویڈیوز ہیں اور ۔۔۔ ‘ وی سی بنوں کی برطرفی کے بعد ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزعزیز اللہ خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر سید عابد علی شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایسا ہولناک انکشافات کئے ہیں کہ جنہیں جان کر سب ہی حیران رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر سید عابد علی شاہ کی رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے فوری طور پر وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا کر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔دوسری طرف  بنوں یونیورسٹی  کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزعزیز اللہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں سید عابد علی شاہ پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلر سید عابد علی شاہ کی ایک ٹیم ہے جو ہفتے اور اتوار کے روز یونیورسٹی میں جمع ہو جاتے ہیں اور رات گئے تک ’’کام ‘‘ کرتے ہیں اور یہ ٹھیکدران مختلف ’’ٹھیکوں‘‘ میں  سے بھاری رقوم حاصل کرتے ہیں جس میں وی سی کا بھی حصہ ہوتا ہے ،اس حوالے سے کوئی بھی ادارہ تحقیقات کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے فی میل ہاسٹل کو شفٹ کرنے کے پیچھے بھی سیاسی محرکات ہیں ،میں خود اتنی بڑی ذمہ داری پر ہوں تاہم میرے پک اینڈ ڈراپ کے لئے کوئی گاڑی نہیں ہے لیکن حیران کن بات ہے کہ ایک سیکیورٹی گارڈ جس کے پاس جدید اسلحہ بھی موجود ہے اسے اتنی بڑی گاڑی دی گئی ہے جو راتوں کو بازاروں میں گاڑی لے کر گھومتا ہے اور نجانے کن ’’لوگوں ‘‘ کو  باہر سے ’’پک ‘‘ کرتا ہے اور کن کو یہاں سے ’’رخصت‘‘  کرتا ہے؟کچھ پتا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر بہت سارے بیئریئر بنے ہوئے ہیں تاکہ ہم جیسے لوگ وہاں پر داخل نہ ہو سکیں اور صرف ’’مخصوص‘‘ لوگ ہی وہاں پر جا سکیں ،کیا ہم یونیورسٹی کے سٹیک ہولڈر نہیں ہیں ؟یونیورسٹی کے پروفیسرز کو وی سی سے ملنے کے لئے ایک معمولی ’’سیکیورٹی گارڈ‘‘ سے اجازت لینا پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ایک ’’خاص گروپ‘‘ نے اپنے مفاد کے لئے وائس چانسلر کو  تحفظ فراہم کرتے ہوئے اتنےمواقع فراہم کئے ہیں کہ عابد علی شاہ کے پاس ایسے  کام کے علاوہ کسی دوسرے کام کا چارہ ہی نہیں تھا ،یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے ساتھ ایک آؤٹ سائیڈر گروپ بھی رہتا ہے ،اس گروپ کے جتنے بھی لوگ ہیں ان کو وائس چانسلر نے یقین دہانی کروائی ہے ہے کہ آپ کے جتنے بھی ویسٹرن انٹرسٹ ہیں وہ جب تک میں مکمل نہ کروں تب تک میں یہاں سے نہیں جاؤں گا ،آپ کے کاموں کی وجہ سے ہی میں اپنے عہدے کی مدت میں توسیع کی بھی کوشش کر رہا ہوں،ان لوگوں کے اب کام نہیں ہو رہے جس کی وجہ  سے دھیرے دھیرے ویڈیوز منظر عام پر آ رہی ہیں اور ایسے کئی لوگ موجود ہیں جو وائس چانسلر کے مختلف رازوں سے واقف ہیں لہذا خدشہ ہے کہ ایسی کئی اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آ سکتی ہیں ۔ 

واضح رہے کہ گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے شرمناک رقص کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد  بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابد علی شاہ کوفوری طور پر عہدہ سے ہٹادیاہے اور وائس چانسلر کی ذمہ داریاں عارضی طور پر پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی سلطان محمود کو دے دی ہیں جبکہ  معاملہ کی باقاعدہ انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی  ہے جوکہ دس دن میں اپنی حتمی رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کوارسال کرے گی ۔