ریلوے سٹیشن سے عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس نکالا گیا
لاہور(پ ر) مرکزی کمیٹی تقریبات عید میلاد النبیؐ کے زیراہتمام عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے نکالا گیا۔ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی،جلوس میں 50سے زائد علاقائی جلوس بھی شامل ہوئے،جلوس کے روٹ پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا،تقریبات کا آغاز ملکی یکجہتی کی دعا اور 101گولوں کی سلامی سے کیا گیا۔جلوس کا افتتاح بانی جلوس و صدر صاحبزادہ ملک پرویز ربانی نے کیا،صدارت سابق جسٹس منیب احمد نے کی،جبکہ پرچم کشائی سابق ایئر وائس مارشل ساجد حبیب،پروفیسر موسیٰ اور میاں مجتبیٰ نے مشترکہ طور پر کی،سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح جاوید میانداد،محمد عارف نے کیا،سردار بھشن سنگھ،پاسٹر گلزار مسیح،پنڈت بھگت لال،معین الحق علوی،پروفیسر محمد موسیٰ فلاح،میاں غلام مجتبیٰ و دیگر نے شرکت کی۔