پنجاب کے 12شہروں میں  MDCAT کیلئے دفعہ 144 نافذ

 پنجاب کے 12شہروں میں  MDCAT کیلئے دفعہ 144 نافذ
 پنجاب کے 12شہروں میں  MDCAT کیلئے دفعہ 144 نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ MDCAT کیلئے دفعہ 144 لگادی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار 22 ستمبر کو داخلہ ٹیسٹ کیلئے دفعہ 144 لاگو ہو گی۔ ان شہروں میں لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان شامل ہیں۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امتحانی مراکز اور اردگرد 100 گز تک ہر قسم کا ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری، کتابیں اور گائیڈز لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ امتحانی مراکز اور ارد گِرد کسی قسم کے احتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کسی شخص کو امتحانی عمل میں رکاوٹ بننے یا غیر منصفانہ زرائع کے استعمال کی اجازت نہ ہوگی۔ پنجاب کے 12 اضلاع میں قائم امتحانی مراکز میں 58,380 امیدوار امتحان میں شامل ہوں گے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔