روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 750 روپے اور 7 ہزار 234 روپے پر بند

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 750 روپے اور 7 ہزار 234 روپے پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 750 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 234 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 885 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 379 روپے پر بند ہوئے۔ ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 5 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 800 روپے سے 7 ہزار روپے فی من رہے۔

انہوں نے بتایا کہ یزمان منڈی کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ بہاولنگر کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 850 روپے فی من رہے۔ اسی طرح رحیم یار خان کی روئی کی 2 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 7 ہزار روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ رحیم یار خان کی ہی 2 ہزار 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 800 روپے سے 6 ہزار 925 روپے فی من رہے۔
kh/mhn/ifa 1631

مزید :

کامرس -