”علی ظفر اور میشاءشفیع میں لڑائی کی وجہ ایک ٹی وی کمرشل بنا اور۔۔۔“ میشاءشفیع کے ہوشربا الزامات کے بعد نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

”علی ظفر اور میشاءشفیع میں لڑائی کی وجہ ایک ٹی وی کمرشل بنا اور۔۔۔“ ...
”علی ظفر اور میشاءشفیع میں لڑائی کی وجہ ایک ٹی وی کمرشل بنا اور۔۔۔“ میشاءشفیع کے ہوشربا الزامات کے بعد نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میشاءشفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد بہت سے ’کہانیاں‘ سامنے آ رہی ہیں تاہم اب نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ ایک مشروب ساز کمپنی کا ٹی وی کمرشل بنا ہے اور اس پر دونوں کا اختلاف تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” مجھے بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا اور ۔۔۔“ میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد ”بلبلے“ سے شہرت پانے والی عائشہ عمر نے بھی تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، شوبز انڈسٹری میں ”تھرتھلی“ مچا دی 
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق میشاءشفیع کے الزامات کے بعد شوبز حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور سب کا ہی یہ کہنا ہے کہ دونوں میں گہری دوستی تھی جبکہ دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کی وجہ ایک ٹی وی کمرشل ہو سکتا ہے۔ قریبی ذائع کا کہنا ہے کہ میشاءشفیع کا ایک مشروب ساز ادارے کے حوالے سے ٹی وی کمرشل تھا جس کے حوالے سے دونوں کے درمیان اختلافات بھی تھے۔
علی ظفر اور میشاءشفیع کے قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کو کچھ عرصہ قبل ایک سالگرہ کی تقریب میں اکٹھے بھی دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ علی ظفر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔