مقبول ترین ریسلر رومن رینز ہالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار

مقبول ترین ریسلر رومن رینز ہالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی ا ین پی)رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر ہیں مگر اب وہ ہولی وڈ میں بھی ڈیبیو کرنے والے ہیں۔اگر تو آپ کو فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی فلمیں اور ڈبلیو ڈبلیو ای کو پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی اسپن آف فلم ہوبس اینڈ شا میں آپ رومن رینز کو بھی دیکھ سکیں گے۔اس فلم کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں رومن رینز کی جھلک بھی موجود ہے۔یہ فلم 2 سابق دشمنوں لیوک ہوبس (دی راک) اور ڈیکارڈ شا (جیسن سٹیتھم) کی اکھٹے مل کر ایک ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔ایسا ولن بریکسٹن اس سیریز میں پہلی بار دکھایا جارہا ہے اور یہ کردار ادرس البا ادا کررہے ہیں۔