ڈی ایس پی کے بیٹے نے اپنے والد اور دوستوں سے مل کر سبزی فروش کو پیٹ ڈالا
ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔
آج نیوز کے مطابق تحصیل چیچہ وطنی میں پولیس افسر کی جانب سے سبزی فروش پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، ڈی ایس پی کےبیٹےکی سبزی فروش سےتلخ کلامی ہوئی تو ڈی ایس پی کےبیٹےنےوالداور 25 سے زائد لڑکوں کو بلا کر سبزی فروش پر تشدد کیا۔
افسو س ناک واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا ۔