صدر ممنون حسین کی مزار قائد پر حاضری ،پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

صدر ممنون حسین کی مزار قائد پر حاضری ،پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

کراچی (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے ہفتہ کو مزار قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔انہوں نے اس موقع پر مزار قائد پر پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا ۔شجر کاری مہم کا اہتمام مقامی اسکول کے بچوں نے کیا تھا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ وطن وطن عزیز کی سترہویں سالگرہ پر مزار قائد پر حاضری باعث (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

سعادت ہے۔بانی پاکستان کی تعلیمات اور سیاسی افکار مشعل راہ ہیں ۔افکار قائد پر عمل کر کے بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی عمل داری سیاسی بے راہروی کے دروازے بند کرسکتی ہے۔جمہوری استحکام کے ذریعے ہی قومی ترقی ممکن ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر