وفاقی کابینہ کی حلف برداری ، عمران خان اس دوران کیا کرتے رہے ؟ جان کر آپ بھی ان کے جذبے کو داد دیں گے

وفاقی کابینہ کی حلف برداری ، عمران خان اس دوران کیا کرتے رہے ؟ جان کر آپ بھی ...
وفاقی کابینہ کی حلف برداری ، عمران خان اس دوران کیا کرتے رہے ؟ جان کر آپ بھی ان کے جذبے کو داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے، صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی وزرا سے حلف لیا جبکہ اس دوران عمران خان بھی ساتھ ساتھ حلف کے الفاظ ادا کرتے رہے۔
وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں ممنون حسین نے 16 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر مملکت اور وفاقی وزرا جیسے ہی حلف کے لیے کھڑے ہوئے تو عمران خان بھی اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے جس پر ان کے پیچھے موجود سکیورٹی اہلکار نے ان کے پاس آکر انہیں بیٹھنے کی ہدایت کی جس پر وہ بیٹھ گئے۔ جس وقت صدر مملکت نے وفاقی وزرا سے حلف لیا تو اس دوران کپتان بھی حلف کے الفاظ دہراتے رہے ۔ دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں عمران خان نے پاکستان کے ساتھ وفا دار رہنے کا حلف دو بار اٹھایا ہے۔