خیرپور؛ زہریلا دودھ پینے سے متاثرہ مزید 2افراد جاں بحق، تعداد 9ہو گئی

خیرپور؛ زہریلا دودھ پینے سے متاثرہ مزید 2افراد جاں بحق، تعداد 9ہو گئی
خیرپور؛ زہریلا دودھ پینے سے متاثرہ مزید 2افراد جاں بحق، تعداد 9ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیرپور میں زہریلا دودھ سے متاثرہ مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے، ہلاکتوں کی تعداد 9ہو گئی

پولیس کے مطابق خیرپور میں پیرگوٹھ کے قریب زہریلا دودھ پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی،3افراد کی حالت تشویشناک ہے،ضلعی انتظامیہ ایمبولینس فراہم نہ کرنے پر اہل علاقہ 5 بچوں کی لاشوں کو ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے قبرستان لائے۔

لواحقین کاکہناتھا کہ ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث ہلاکتیں ہوئی،اگر ہسپتال میں معیاری علاج ہوتا تو شاید اتنی ہلاکتیں نہیں ہوتی۔