سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کردیا  

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کردیا  
سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کردیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ  ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہوگی کیونکہ وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے، ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہوگی جب کہ ابھی ہم  ڈے ون ڈے میچز کھیلنے انگلینڈ جا رہے ہیں اس پر پھر بات ہو گی۔اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ 

یاد رہے  کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ ک سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے پر اسٹیو اسمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ 

مزید :

کھیل -