شہبازشریف کا لندن کے طویل سفر سے واپسی کے بعد مصروف ترین دن ،مختلف منصوبوں کا دورہ کیا

شہبازشریف کا لندن کے طویل سفر سے واپسی کے بعد مصروف ترین دن ،مختلف منصوبوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچے ۔وزیراعلی نے لندن کے طویل سفر کے بعد بغیر آرام کئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا ۔وزیراعلی تقریبا2گھنٹے سائٹ پر رہے اور وہاں اجلاس کی صدارت بھی کی۔بعدازاں وزیراعلی نے اپنے سرکاری فرائض سرانجام دئیے اور شام کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے لئے سائٹ آفس کا دورہ کیا۔ وزیراعلی کو اجلاس کے دوران منصوبے کے سول ،الیکٹریکل اور مکنیکل کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی 2گھنٹے تک سائٹ آفس میں موجود رہے اور بعد میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

مزید :

صفحہ آخر -