ٹائرز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بی ایم پی کی حمایت کا اعلان

ٹائرز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بی ایم پی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)پاکستان ٹائرز امپورٹرز اینڈ ڈیلرزایسوسی ایشن نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات 2019میں بزنس مین پینل پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کے سر براہ شاہد آنول، قمر آنول اور چیئرمین اشرف دھارانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین اشرف دھارانی، سینئروائس چیئرمین محمد شاہد آنول،وائس چیئرمین شفقت سعید پراچہ اورمحمد قمر آنول نے شرکت کی۔پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بزنس مین پینل کے رہنماؤں میاں انجم نثارمیاں زاہدحسین،زکریاعثمان،شوکت احمد، خرم سعید،ثاقب فیاض مگوں اوردیگرقائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ علاؤالدین مری سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں صدارت اورچوہدری محمد حسین زاہد کو سینئرنائب صدر کاامیدوار نامزد کرنابہترین اقدام ہے ۔ ہم امیدکرتے ہیں کہ علاؤ الدین مری اور چوہدری محمد حسین زاہد قومی معیشت کی بہتری اور تیز تر صنعت کاری کیلئے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرپالیسیاں مرتب کریں گے ۔

مزید :

کامرس -