نوجوان ٹک ٹاکر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا 

نوجوان ٹک ٹاکر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا 
نوجوان ٹک ٹاکر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈو محمد خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے باجر خان تالپور میں 15 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر کو  زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ برکھو پولیس سٹیشن نے نامعلوم افراد نے جنید خاصخیلی نامی 15 سالہ ٹک ٹاکر لڑکے کو گاوں سے باہر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

حیدرآباد کے ڈی آئی جی طارق رزاق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سید سلیم شاہ کو تحقیقات کرنے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

نوجوان کے والد کا کہناتھاکہ اس کے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ، وہ ٹک ٹاک استعمال کرتا تھا اور کبھی بھی گاؤں سے باہر نہیں گیا تھا ۔پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔