جہانگیر ترین کی صاحبزادی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 2حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین کی صاحبزادی مہر خان ترین کے قومی و صوبائی کے 2حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم نے ان کی بیٹی مہر خان ترین کے کاغذات نامزدگی وصول کئے،مہر خان ترین کی جانب سے این اے 155کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے،مہر خان ترین کی جانب سےپی پی 227سے بھی کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے۔
جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین این اے 155، پی پی 227، پی پی 228سے کاغذات نامزدگی وصول کر چکے ہیں۔