بھارتی فوجی قافلے پر برفانی تودہ گرنے سے ایک اہلکار ہلاک متعدد لاپتہ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

بھارتی فوجی قافلے پر برفانی تودہ گرنے سے ایک اہلکار ہلاک متعدد ...
بھارتی فوجی قافلے پر برفانی تودہ گرنے سے ایک اہلکار ہلاک متعدد لاپتہ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بھارتی فوجیوں کے کیمپ پر برفانی تودا گرگیا جس کی زد میں آکر ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، حکام کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

معروف بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کناؤر میں چین بھارت سرحد کے قریب پیش آیا۔ بھارتی آرمی کے یونٹ جموں و کشمیر رائفلز کے اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے کہ ان کی چوکیوں پر برفانی تودہ گرگیا۔کناؤر کے ڈپٹی کمشنر گوپال چند نےکہا ہے کہ ایک بھارتی فوجی کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ باقی فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔گوپال چند نےبتایا کہ بھارت تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے متعدد اہلکار بھی اس تودے سے متاثر ہوئے تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچالیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے جبکہ فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔دوسری طرف ’’ این ڈی ٹی وی‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 16 بھارتی فوجی سرحد پر تعینات تھے جو حادثے کے وقت گشت پر تھے۔بھارتی فوج کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سو 50 بھارتی فوجی اہلکار سرچ آپریشن کرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔