آئینی مقدمات کی سماعت کیلئے ا لگ عدالت قائم کی جائے،عاصمہ جہانگیر

آئینی مقدمات کی سماعت کیلئے ا لگ عدالت قائم کی جائے،عاصمہ جہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کوسپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکرنا چاہیے ،بہتر ہو گا کہ ججوں کی تعداد میں اضافہ کی بجائے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے ججز کم تجربہ کار ہیں اگر انہی ججز کو سپریم کورٹ بھجوا دیا گیا تو ہائیکورٹس خالی ہو جائیں گی۔اس لئے مناسب ہوگا کہ الگ آئینی عدالت قائم کی جائے جس میں صرف آئینی مقدمات کی سماعت ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرسپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانی ہے تو دو یا تین ججز کے اضافہ میں ہرج نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -