محکمہ اطلاعات کے تین افسران کی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی

محکمہ اطلاعات کے تین افسران کی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی سفارش پر مجاز حکام نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے گریڈ 16 کے تین اسٹنٹ انفارمیشن آفیسرز کو اسٹنٹ ڈائریکٹرز (گریڈ۔17) کے عہدوں پر ترقیاں دیدی ہیں ترقی پانے والے افسران میں اسٹنٹ ڈائریکٹرز  ساجد سلیم، افراسیاب اور ارشاد احمد شامل ہیں مذکورہ افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ اپنے فرائض ہیڈکوارٹر آفس پشاور میں ہی سرانجام دیں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔