ثناء جاوید کی شعیب ملک سے دوسری شادی، سابق شوہر عمیر جیسوال نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟ جانئے

ثناء جاوید کی شعیب ملک سے دوسری شادی، سابق شوہر عمیر جیسوال نے انسٹاگرام پر ...
ثناء جاوید کی شعیب ملک سے دوسری شادی، سابق شوہر عمیر جیسوال نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کرتے ہوئے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر لیاہے لیکن ابھی انہوں نے یہ تصدیق نہیں کی کہ ان کی ثانیہ مرزا سے طلاق ہوئی یا نہیں جبکہ دوسری جانب اس بات کی تو تصدیق ہوگئی کہ ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جسے اداکارہ کی جانب سے خفیہ رکھا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کی شادی 2020 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تاہم شادی کے کچھ ہی عرصہ کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بننا شروع ہو گئیں تھیں لیکن جوڑے کی جانب سے کبھی میڈیا کے سامنے اس کا اقرار نہیں کیا گیا ۔

ایک جانب شعیب ملک اور ثناء جاوید اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں وہیں عمیر جیسوال بھی زندگی میں دیگر گولز پر فوکس کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، انہوں نے  اپنی انسٹاگرام کی تازہ سٹور میں ایک روحانی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ "اللہ سے بات کرنی چاہیے، وہ آپ کو یاد کرتا ہے "۔

اس کے علاوہ عمیر جیسوال نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر جم میں کثرت کرتے ہوئے شارٹ ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے سفید رنگ کا جیکٹ پہن رکھا ہے ۔

عمیر جیسوال سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ اکثر اوقات اپنے روز مرہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ گلوکار عمیر جیسوال کو شہرت درحقیقت کوک سٹوڈیو کے معروف گانے ' سمی میری وار' سے ملی جس میں کا ساتھ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے نبھایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے آخر میں ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔

مزید :

تفریح -